December 20, 2025 9:56 AM | India Netherland Mou

printer

بھارت اور نیدرلینڈز نے اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت اور نیدرلینڈ نے مفاہمت نامے کے ذریعے بھارت-نیدرلینڈ مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کمیٹی، JTIC کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ JTIC کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کی راہ میں اہم سنگِ میل ہے۔

اس مفاہمت نامے پر کامرس اور صنعتوں کی وزارت اور نیدرلینڈس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ JTIC کے قیام سے متعلق باضابطہ اعلان نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ David Van Weel کے بھارت دورے کے موقعے پر کل کیا گیا۔ ×