July 9, 2025 10:53 PM

printer

بھارت اور نامبیا نے صحت اور ادویات کے شعبے میں انٹرپرینورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

بھارت اور Namibia نے صحت اور ادویہ کے شعبے اور Namibia میں کاروباری ترقیاتی مرکز کے قیام نیز تعاون سے متعلق آج مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔ Namibia میں اِس سال کے اواخر میں ڈجیٹل ادائیگی کے نظام کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔ Namibia کے CDRI اور Global Biofuels Aliance میں شرکت کرنے کیلئے اقرارنامے بھی پیش کئے گئے۔ مفاہمت ناموں پر دستخط، Namibia کی راجدھانی Windhoek کے اسٹیٹ ہاؤس میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور Namibia کے صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد کئے گئے۔

بعد میں وزیر اعظم مودی کو، باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں، اُن کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے، Namibia کے سب سے باوقار سویلین ایوارڈOrder of the Most Ancient Welwitschia Mirabilis سے نوازا گیا۔ وزیرِ اعظم نے Namibia کی سرکار اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ بھارت اور Namibia اپنے اپنے جدوجہد آزادی کے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ذریعے حاصل کیا گیا 27 واں اور اُن کے جاری دورے کے دوران چوتھا ایوارڈ ہے۔

وزیرِ اعظم مودی نے Namibia کی قوم کے بانی لیڈر Sam Nujoma کو Windhoek کے نیشنل میموریل Heroes Acre میں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے Namibia کے صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارت – Namibia کے تعلقات کی تمام جہتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈجیٹل ٹیکنالوجی، دفاع، سکیورٹی، زراعت، صحت دیکھ بھال، تعلیم اور اہم معدنیات جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہئ خیال کے دوران خاص طور پر توجہ دی گئی۔ یہ وسائل سے مالا مال جنوبی افریقی ملک کا جناب مودی کا پہلا دورہ اور بھارت کے کسی وزیرِ اعظم کا Namibia کا تیسرا دورہ ہے، جو کہ تقریباً تین دہائیوں کے بعد ہوا ہے۔

اِس سے قبل صبح میں جناب مودی اپنے پانچ روزہ دورے کے آخری مرحلے میں یہاں پہنچے تھے۔ x

PM Award

بھارت اور Namibia نے صحت اور ادویہ کے شعبے اور Namibia میں کاروباری ترقیاتی مرکز کے قیام نیز تعاون سے متعلق آج مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔ Namibia میں اِس سال کے اواخر میں ڈجیٹل ادائیگی کے نظام کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔ Namibia کے CDRI اور Global Biofuels Aliance میں شرکت کرنے کیلئے اقرارنامے بھی پیش کئے گئے۔ مفاہمت ناموں پر دستخط، Namibia کی راجدھانی Windhoek کے اسٹیٹ ہاؤس میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور Namibia کے صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔