December 13, 2025 3:04 PM

printer

بھارت اور ملیشیا کے درمیان راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ فوجی مشقیں Harimau Shakti 2025 جاری ہیں

بھارت اور ملیشیا کے درمیان راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ فوجی مشقیں Harimau Shakti 2025 جاری ہیں۔ یہ مشقیں 18 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ بھارتی فوج کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی، کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے جامع مشترکہ تربیتی مشقیں کررہے ہیں۔ اہم سرگرمیوں میں انسدادِ شورش پسندی اور انسدادِ دہشت گردی کی مشقیں، مشترکہ گشت، گھات لگاکر حملہ کرنے کے طریقے وغیرہ شامل ہیں۔ اِن مشقوں میں ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔x