بھارت اور ملیشیا نے دہشت گردی اور ایک دوسرے کے ملک میں جرائم کے خلاف تعاون و اشتراک کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں، خارجی امور کی وزارت نے بتایا کہ نئی دلّی میں ہونے والی انسدادِ دہشت گردی اور ایک دوسرے کے ملک میں جرائم سے نمٹنے سے متعلق بھارت-ملیشیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں، طرفین نے دہشت گردی کے علاقائی اور عالمی منظرنامے پر تبادلہئ خیال کیا۔
بھارت کی خارجی امور کی وزارت میں انسدادِ دہشت گردی کے جوائنٹ سکریٹری وِنود Bahade اور ملیشیا کی داخلی امور کی وزارت میں انڈر سکریٹری محمد Azlan بن Razali نے مشترکہ طور سے اِس میٹنگ کی صدارت کی۔
طرفین نے دہشت گردی کی ہر صورت کی مذمت کی اور جامع طریقے سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون و اشتراک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔×