بھارت اور متحدہ عرب امارات UAE نے بھارت-UAE جامع معاشی شراکت داری معاہدہ CEPA کے تحت مشترکہ کمیٹی کی تیسری میٹنگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ کَل نئی دلّی میں، تجارت کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری اجے بھادو، UAE کے بین الاقوامی تجارتی اُمور کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری Juma Al Kait نے مذکورہ میٹنگ کی مشترکہ طور سے صدارت کی۔ طرفین نے دوطرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہونے کا خیرمقدم کیا، جو 2024-25 میں 10 ہزار کروڑ امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس میں 19 اعشاریہ چھ فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے UAE کی، بھارت کا کلیدی تجارتی ساجھیدار ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔×
Site Admin | November 27, 2025 3:16 PM
بھارت اور متحدہ عرب امارات UAE نے بھارت-UAE جامع معاشی شراکت داری معاہدہ CEPA کے تحت مشترکہ کمیٹی کی تیسری میٹنگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔