بھارت اور متحدہ عرب امارات UAE نے بھارت مشرق وسطیٰ-معاشی کاریڈور کے نفاذ اور عالمی خطہئ جنوب کیلئے کام کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بیان وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور متحدہ عرب امارات کے اُن کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کی میٹنگ کے دوران دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دبئی میں کَل بھارت-متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ کمیشن کی 16 ویں میٹنگ اور بھارت-متحدہ عرب امارات کے درمیان کلیدی مذاکرات کے پانچویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اِن میٹنگوں کے نتیجے میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا ایک جامع جائزہ لینے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
اِن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، کنکٹی وٹی، دفاع، سکیورٹی، ترقیاتی شعبے میں شراکت داری، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات شامل ہیں۔×