ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 10:10 AM | India Qatar Singed MOUs

printer

بھارت اور قطر نے اپنے باہمی تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

بھارت اور قطر نے اپنے باہمی تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان نئی دلی میں وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

کَل شام قومی راجدھانی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجی امور کی وزارت کے سکریٹری ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو سمجھوتوں اور 5 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلا سمجھوتہ باہمی دفاعی شراکتداری کے قیام سے متعلق ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے ایک نظیر شدہ سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

سکریٹری موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں اپنے کاروبار کو دوگنا کرکے 28 ارب ڈالر سالانہ کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔x