August 5, 2025 4:29 PM

printer

بھارت اور فلپائن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور فلپائن کے صدر کی موجودگی میں نو مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔

بھارت اور فلپائن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور فلپائن کے صدر Ferdinand R. Marcos Jr. کی موجودگی میں 9 مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔ اِن مفاہمت ناموں میں بھارت اور فلپائن کے درمیان کلیدی نوعیت کی شراکت داری بھی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ، اِن کا تعلق دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی وغیرہ سے ہے۔
نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ فلپائن کے صدر کا بھارت کا دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 75 سال بھی پورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زمانہئ قدیم سے رشتے چلے آرہے ہیں۔

جناب مودی نے پہلگام حملے کی مذمت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کا ساتھ دینے کیلئے فلپائن کی سرکار اور وہاں کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت لگاتار بڑھ رہی ہے اور یہ تین ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور فلپائن نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں اپنے تعاون کو بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔