January 13, 2026 9:43 PM

printer

بھارت اور فرانس نے عالمی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی خاطر قریبی اشتراک پر زور دیا ہے

بھارت اور فرانس نے، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے عالمی سلامتی کے منظر نامے کے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر قریبی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل Bonne نے آج نئی دلّی میں 38 ویں بھارت-فرانس اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک ساجھے داری کے تئیں اپنے عزم کو دوہرایا۔ دونوں ملکوں نے سلامتی، دفاع، ٹکنالوجی، خلا اور سوِل نیوکلیائی تعاون کے شعبوں میں جاری دوطرفہ اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے تناظر میں اشتراک اور مشترکہ ترقی سے متعلق امکانات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ فریقین نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے بھارت دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ جناب Bonne نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹرایس جے شنکرسے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔