ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2025 3:02 PM | FIJI PM

printer

بھارت اور فجی نے صحت، صلاحیت سازی اور Big Impact پروجیکٹوں سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے، نئی دلّی میں Fiji کے اپنے ہم منصب Sitiveni Rabuka سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ کے شعبوں میں اپنے تجربات مشترک کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں Fiji کے اپنے ہم منصب Sitiveni Ligamamada Rabuka سے بات چیت کی ہے۔ فجی کے وزیراعظم بھارت کے تین روزہ دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے تھے۔ اُن کے ہمراہ ایک وفد بھی ہے، جس میں صحت اور طبی خدمات کے وزیر اور سینئر عہدیداران شامل ہیں۔ میٹنگ کے بعد بھارت اور فجی نے آج صحت، صلاحیت سازی سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔ فجی کے وزیراعظم کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ فجی کی راجدھانی Suva میں 100 بستر والا ایک سُپر اسپیشلٹی اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جَن اوشدھی مراکز قائم کرنے کے علاوہ ڈائلیسِس یونٹ اور سی-ایمبولنس بھیجی جائیں گی، جس سے کفایتی اور اعلیٰ معیار کی ادویات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

جناب مودی نے کہا کہ دونوں ممالک سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ کے شعبوں میں اپنے تجربات مشترک کرنے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے سے بھی اتفاق کیا ہے، جو انسانیت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور فجی نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں علم درآمد کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی فجی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک قابل تجدید توانائی پر ملکر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور فجی دونوں بین الاقوامی شمسی اتحاد، قدرتی آفات سے متعلق پائیدار بنیادی ڈھانچے کے اتحاد اور عالمی بائیو فیول اتحاد میں ایک ساتھ ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔