ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 9:43 PM

printer

بھارت اور سنگاپور نے نئی دلّی میں وزارتی سطح کی گول میز میٹنگ کے دوران ڈجیٹلائزیشن، ہنرمندی کے فروغ اور صحت کی دیکھ بھال سمیت چھ اہم شعبوں پر بات چیت کی ہے

بھارت-سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس ISMR کے تیسرے دور کی بات چیت آج نئی دلّی میں ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے، اِس کی قیادت کی اور مرکزی وزراء ڈاکٹر ایس جے شنکر، اشونی ویشنو اور پیوش گوئل نے اِس میں شرکت کی۔ سنگاپور کی جانب سے نائب وزیر اعظم Gun Kim Yong اور وزیر خارجہ Josephine Teo نے بھی اِس میٹنگ میں شرکت کی۔

طرفین نے ڈجیٹلائزیشن، ہنرمندی کے فروغ اور صحت کی دیکھ بھال سمیت چھ شعبوں پر بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھارت-سنگاپور جامع کلیدی ساجھے داری کو مضبوط کرنے کے عہد کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان تال میل، بھارت – سنگاپور تعلقات کو آئندہ سطح تک پہنچانے کیلئے اہم ہے۔

بھارت – سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس کے دوران وزراء نے گذشتہ برس وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سنگاپور کے دورے کے تحت باہمی تعلقات کو جامع کلیدی ساجھیداری تک وسعت دینے کو یاد کیا۔ دونوں ممالک نے ISMR کے تحت چھ شعبوں کی نشاندہی کی، جن میں ڈجیٹلائزیشن، ہنرمندی کا فروغ، پائیداری، صحت کی دیکھ بھال اور ادویات، جدید مینوفیکچرنگ اور کنکٹیویٹی شامل ہیں۔ وزارتی سطح کی گول میز کانفرنس بھارت – سنگاپور اشتراک کیلئے ایک نیا ایجنڈا تشکیل دینے کی خاطر ایک منفرد طریقہئ کار ہے۔ سنگاپور، بھارت کی مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی پالیسی، مہا ساگر ویژن اور بھارت – بحرالکاہل نظریے کے تحت ایک کلیدی ساجھیدار ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں مضبوط ساجھیداری ہے۔

بعد میں سنگاپور کے وزارتی وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدرِ جمہوریہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر غیریقینی صورتحال کے باوجود بھارت – سنگاپور جامع کلیدی ساجھیداری کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے پیشِ نظر دہشت گردی کے خلاف سنگاپور کے سخت موقف کی ستائش کی۔ x