ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 10:05 PM

printer

بھارت اور سری لنکا نے سری لنکا کی شمالی ریاست میں پولیس اسٹیشنوں کیلئے 80 سنگل cabs سپلائی کرنے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کو مستحکم کرتے ہوئے دونوں ملکوں نے سری لنکا کی شمالی ریاست میں پولیس اسٹیشنوں کیلئے 80 سنگل cabs سپلائی کرنے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کے تحت بھارتی حکومت، سری لنکا کو 300 ملین کی گرانٹ فراہم کرے گی۔ بھارتی ہائی کمشنر سنتوش جھا اور سری لنکا کی پبلک سکیورٹی کے سکریٹری D.W.R.B. Seneviratne نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو بہتر کرنا اور قانون کی حکمرانی کو طاقت فراہم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ، سری لنکا میں عوام پر مرکوز ترقیاتی تعاون کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے، جو ہاؤسنگ، صحت، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔

اِن اقدامات سے، سری لنکا کی مقامی ضرورتوں اور سرکار کی ترجیحات کو تقویت فراہم کرنے میں بھارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ x