بھارت اور سری لنکا نے آج اہم معدنیات، معدنی کھوج اور کانکنی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے بات چیت کی۔ کوئلہ اور کانکنی کے وزیر مملکت ستیش چندر دوبے نے نئی دلّی میں سری لنکا کے صنعت اور کاروبار کی ترقی کے وزیر Sunil Handunnetti کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران معدنیات کی کھوج اور کانکنی، خاص طور پر دونوں ملکوں کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کیلئے ضروری اہم معدنیات حاصل کرنے کیلئے باہمی اشتراک و تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دوبے نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے اہم معدنیات سے متعلق قومی مشن کا مقصد ملک کے امنگوں سے بھر پور قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ضروری خام اشیاء مثلاً لیتھیم، گریفائٹ، نِکّل اور تانبہ حاصل کرنا ہے۔
Site Admin | February 15, 2025 9:32 PM
بھارت اور سری لنکا نے آج اہم معدنیات، معدنی کھوج اور کانکنی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے بات چیت کی