بھارت اور روس نے کل دفاع، تجارت، معیشت، حفظانِ صحت، تعلیم، ثقافت اور میڈیا سے متعلق شعبوں میں 16 معاہدوں کا تبادلہ کیا۔

بھارت اور روس نے کل دفاع، تجارت، معیشت، حفظانِ صحت، تعلیم، ثقافت اور میڈیا سے متعلق شعبوں میں 16 معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ نئی دلی میں 23ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت اور روس کی دوستی عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں طاقت فراہم کرے گی اور یہی باہمی اعتماد دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کو پروان چڑھائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور روس دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک یوریشیائی اقتصادی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جناب مودی نے اعلان کیا کہ بھارت جلد ہی روسی شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای۔ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا شروع کرے گا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ روس نے انٹرنیشنل Big Cat Alliance میں شامل ہونے کیلئے فریم ورک معاہدہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ صدر پوتن کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب دو طرفہ تعلقات کئی تاریخی سنگ میل حاصل کر رہے ہیں۔

یوکرین کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ابتدا سے ہی قیام امن کی حمایت کی ہے۔x