بھارت اور روس نے دہشت گردی، انتہا پسندی، بین الاقوامی منظم جرائم، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی اعانت اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ جیسے چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے میدان میں دو طرفہ اور کثیر رُخی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے اور اس کی روک تھام اور دہشت گردوں کی سرحدپار نقل وحرکت اور اُن کی مالی اعانت کے نیٹ ورکس اور محفوظ پناہ گاہوں کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پہلگام، جموں وکشمیر اور روس میں Crocus سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروپوں اور اداروں بشمول القاعدہ، ISIS / داعش اور اُن سے وابستہ افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے پر زور دیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا، دہشت گردی کے نظریئے کا مقابلہ کرنا، دہشت گردوں کی مالی اعانت کرنے والے چیلنجز اور اُن کے بین الاقوامی جرائم کے ساتھ گٹھ جوڑ کر ختم کرنا اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل وحرکت کو روکنا شامل ہے۔