بھارت اور روس نے دو طرفہ تجارت کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنے کیلئے قومی کرنسیوں کے استعمال کے ذریعے باہمی ادائیگی کے نظام کی مشترکہ ترقی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 23ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے نیشنل پیمنٹ سسٹمز، فنانشل میسجنگ سسٹمز اور سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارمز کے باہمی عمل کو ممکن بنانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے بھارت کو کھادوں کی طویل مدتی سپلائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور اِس شعبے میں مشترکہ کمپنیاں قائم کرنے کے امکان پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے ہنرمند ورکروں کے آنے جانے سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کا بھی خیر مقدم کیا۔
دونوں فریقوں نے مستحکم اور مؤثر ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی تعمیر میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا، خصوصاً بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور INSTC، Chennai-Vladivostok مشرقی سمندری کوریڈور اور شمالی سمندری راستے بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ پر زور دیا۔