بھارت اور جرمنی نے ٹیلی مواصلات تعاون کے ارادے کے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ ٹیلی مواصلات کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ طرفین نے مسلسل معلومات کے تبادلہ اور بہترین تجربات، ابھرتی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں تعاون، پالیسیوں کو مضبوط بنانے، منوفیکچرنگ اور ٹیلی کوم اور آئی سی ٹی شعبوں میں تجارت کو آسان بنانے کے ذریعے تعاون کو وسعت دینے سے اتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ پر جرمن چانسلر Fredrich Merz’s کے بھارت دورے کے دوران دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹرٹیجک اور عالمی شراکت داری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے یہ بات آج نئی دلّی میں جاپان کے اپنے ہم منصب Toshimitsu Motegi کے ساتھ 18ویں بھارت-جاپان اسٹرٹیجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کرنے کے بعد کہی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان میں عالمی نظام کی تشکیل اور بین الاقوامی معیشت کو خطرات سے محفوظ بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
ڈاکٹر جئے شنکر نے اجاگر کیا کہ بھارت کی مہاساگر پہل اور بھارت-بحرالکاہل خطے کیلئے اُس کا نظریہ جاپان کے آزاد اور کھلے ہوئے بھارت-بحرالکاہل نظریے سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔