بھارت اور بھوٹان کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تکنیکی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ زرعی وزارت کے سکریٹری دیویش چترویدی اور بھوٹان کے زرعی امور کے سکریٹری Thinley Namgyel نے تھمپو میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ زراعت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کا عمل بھارت اور بھوٹان کے درمیان دیرینہ شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کو ثابت کرتاہے۔ یہ پیشرفت خوراک کی یقینی فراہمی، پائیدار کاشتکاری اور دیہی خوشحالی کے تئیں دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔ یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی تحقیق اور اختراع، مویشیوں کی صحت اور پیداوار، فصل کی کٹائی کے بعد کا بندوبست، ویلیو چین کی ترقی اور معلومات، مہارت اور ہنرمندی کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کے فریم ورک کے طور پر سودمند ثابت ہوگا۔
Site Admin | August 28, 2025 9:54 PM
بھارت اور بھوٹان کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تکنیکی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے
