بھارت اور بھوٹان نے سرحد کے بندوبست اور سکیورٹی سے متعلق چودھویں بھارت-بھوٹان میٹنگ کے دوران، باہمی سکیورٹی تعاون اور سرحد کے بندوبست سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جس میں موبائل سگنل کا ایک دوسرے تک پہنچنے کا معاملہ، مربوط چوکیوں کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل، سرحد پر ستونوں کی مرمت اور سرحد کے دونوں طرف نقل وحرکت کے معاملات شامل ہیں۔ یہ میٹنگ 16 سے 17 اکتوبر کو تھمپو میں ہوئی تھی۔ بھارتی وفد کی قیادت سرحدی بندوبست کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار نے کی۔ تبادلہ خیال کے دوران، بھوٹان پولیس کی صلاحیتوں کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں وفود نے ایک محفوظ اور خوشحال سرحدی خطے کو یقینی بنانے کی جانب مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Site Admin | October 23, 2025 9:50 PM
بھارت اور بھوٹان نے تھمپومیں باہمی سکیورٹی تعاون اور سرحد کے بندوبست سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا