بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ماہی گیروں کا، ایک دوسرے کے ملک میں تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ یہ کارروائی آج شام خلیج بنگال میں سمندر کی بین الاقوامی سرحد پر تکمیل کو پہنچی۔ بنگلہ دیش میں 95 بھارتی ماہی گیروں کو بین الاقوامی سرحد کی مبینہ خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ لوگ اب بھارت واپس آرہے ہیں۔
اِسی طرح بنگلہ دیش کے ماہی گیر بھی اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔رہا کئے گئے بھارتی ماہی گیروں کا تعلق، مغربی بنگال کے Kakdwip سب ڈویژن سے ہے۔ یہ لوگ کَل ساگر جزیرہ پہنچ جائیں گے، جہاں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اِن سے ملاقات کریں گی۔
Site Admin | January 5, 2025 9:35 PM
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ماہی گیروں کا، ایک دوسرے کے ملک میں تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے