July 24, 2025 9:55 PM

printer

بھارت اور برطانیہ نے تاریخی آزاد تجارتی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد محصولات کو کم کرنا اور ہزاروں نئی نوکریاں پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِسے مشترکہ فلاح وبہبود کا ایک اہم دستاویز قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے بہت سودمند ثابت ہوگا

آج بھارت اور برطانیہ نے ایک اہم قدم کے تحت آزاد تجارت سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط کئے، جس کا مقصد محصولات کو کم کرنا اور ہزاروں نئی نوکریاں پیدا کرنا ہے۔Chequers میں برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کے بعد جاری اپنے پریس بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت-برطانیہ باہمی تعلقات میں آج ایک تاریخی دن ہے۔ انھوں نے اِس بات پر خوشی ظاہر کی کہ کئی برس کی سخت محنت کے بعد دونوں ملکوںکے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ مکمل ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بھارت اوربرطانیہ کی مشترکہ فلاح وبہبود کا ایک اہم دستاویز ہے۔ انھوں نے خاص طور سے کہا کہ اِس معاہدے سے بھارت اور برطانیہ کی مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیکسٹائل، Footwear، قیمتی پتھروں اور زیورات، بحری اشیا اور انجینئرنگ کے سازوسامان کو برطانیہ میں بازار تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ خوراک کی ڈبہ بند صنعت کو بھی برطانیہ میں نئے امکانات حاصل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خاص طور سے، بھارتی نوجوانوں، کسانوں، ماہی گیروں اور MSME شعبے کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔
جناب مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرنے کیلئے وزیر اعظم Starmer اور اُن کی حکومت کے تئیں تشکر کا بھی اظہار کیا۔
اپنے بیان میں برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے کہا کہ یوروپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد سے آزاد تجارتی معاہدہ سب سے بڑا اور اقتصادی طور پر سب سے اہم تجارتی معاہدہ ہے جو برطانیہ نے کیا ہے۔ انھوں نے جناب مودی کا ان کی قیادت اور دور اندیشی کیلئے شکریہ ادا کیا۔
بعد میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ اِس تاریخی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مِسری نے کہا کہ یہ تاریخ ساز سمجھوتہ، محنت کے ترغیبی شعبوں سمیت اہم شعبوں میں محصولات میں کمی لاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔جناب مِسری نے کہا کہ آزادانہ تجارتی سمجھوتے کے علاوہ بھارت-برطانیہ ویژن2035 دستاویز کو اپنانے جیسے دیگر اقدامات سے اگلے10سال میں تعلقات کی نہج طے ہوگی اور دفاعی صنعتی ترقی کا روڈ میپ طے کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب مِسری نے مزید کہا کہ جعلسازی کے سنگین معاملات اور منظم جرائم سے نمٹنے کیلئے بھارت کے مرکزی جانچ بیورو، CBI اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔
دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم مالدیپ جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مالدیپ کے دورے کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ گذشتہ برس مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu کے بھارت دورے کے دوران دونوں ملکوں نے آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔