February 24, 2025 9:41 PM

printer

بھارت اور برطانیہ نے باہمی آزاد تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے اتفاق کرلیا ہے

بھارت اور برطانیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے یہ بات برطانیہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر جوناتھن رینالڈ کے ساتھ نئی دلّی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب گوئل نے بتایا کہ یہ فیصلہ، نومبر 2024 میں ریو ڈی جینوریو میں G-20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ہم منصب Sir Keir Starmer کے درمیان منعقدہ تبادلہ خیال کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ، FTA ایک خوش آئند، منصفانہ، متوازن، شفاف اور باہمی طور پر مفید سمجھوتہ ثابت ہونے جارہا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔