ایک تاریخی سنگ میل کے تحت بھارت اور برطانیہ نے دوہرے اشتراک سے متعلق کنونشن سمیت اہم اور باہمی طور پر سودمند آزاد تجارتی معاہدے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer سے بات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِن تاریخی معاہدوں سے بھارت-برطانیہ جامع کلیدی شراکت داری اور اہم تجارت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور سرمایہ کاری، ترقی، روزگار کے مواقع اور دونوں معیشتوں میں اختراع کو فروغ حاصل ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ جلد ہی جناب Starmer کا بھارت میں خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
آزاد تجارتی معاہدہ عالمی بازار کیلئے مشترکہ طور پر اشیاء کی تیاری اور خدمات کیلئے دونوں ملکوں کی خاطر نئے امکانات ہموار کرے گا۔ یہ سبھی شعبوں میں مصنوعات کیلئے بازار تک جامع رسائی کو یقینی بنائے گا۔ یہ آزاد تجارتی معاہدہ ٹیکسٹائل، لیدر، فٹ ویئر، جواہرات اور انجینئرنگ کے سازوسامان کے شعبوں میں مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دے گا۔ یہ برطانیہ اور دیگر ملکوں میں بھارتی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت کو بہتر کرے گا۔ اس سے بھارت میں روزگار کے سلسلے میں بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
Site Admin | May 6, 2025 9:52 PM
بھارت اور برطانیہ باہمی طور پر سودمند، آزاد تجارتی معاہدے اور دُہرے اشتراک سے متعلق کنونشن پر متفق ہوگئے ہیں