July 8, 2025 9:41 PM

printer

بھارت اور برازیل انسدادِ دہشت گردی، ایک دوسرے کو خفیہ معلومات دینے، قابل تجدید توانائی اور زرعی تحقیق میں اشتراک بڑھانے سے متعلق چار سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم نریندر مودی کَل نامیبیا کا اپنا پہلا دورہ کریں گے، جو 27برس کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے۔ جناب مودی نامیبیا کی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ اُن کا نامیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ اپنے دورے کے دوران، وزیراعظم مودی کو نامیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ آئندہ بھارت-افریقہ فورم سربراہ کانفرنس اور عالمی خطۂ جنوب کی ترجیحات کو سمت عطا کرے گا۔
بھارت کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کے مرکزی حیثیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم کا نامبیا دورہ، بھارت- افریقہ فورم چوٹی کانفرنس تشکیل دینے میں اہم رول ادا کرنے جا رہا ہے۔ نامبیا میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، جو بھارت کی صاف توانائی کی جانب منتقلی اور اُس کی موجودہ اور مستقبل کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ نامبیا میں بھارت کے ہائی کمشنر راہل شری واستو نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، خوراک کی یقینی فراہمی اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں چیلنجز موجود ہیں اور وزیر اعظم کے دورے کے دوران بھارت اور نامبیا، اِن چیلنجز سے نمٹنے کے امکانات تلاش کریں گے۔
توانائی، تیل اور گیس، اہم معدنیات اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کے علاوہ صحت بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کا اہم ایجنڈا رہے گا۔ اِس دوران کفایتی ادویات تک رسائی اور روایتی بھارتی طریقۂ علاج پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ساتھ ہی نامبیا میں جَن اوشدھی اسکیم متعارف کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔