December 16, 2025 9:51 AM

printer

بھارت اور ایتھوپیا کی تعلیم، ہنرمندی اور صلاحیت سازی کے شعبے میں شراکت داری کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

بھارت اور ایتھوپیا کی تعلیم، ہنرمندی اور صلاحیت سازی کے شعبے میں شراکت داری کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ بھارت مختلف اسکالرشپز کے ذریعہ ایتھوپیا کے طلباء اور پیشہ ور افراد کو اسکالرشپ اور تربیت کے مواقع فراہم کرتا رہا ہے۔ ایتھوپیا میں بھارتی سفیر انِل کمار رائے نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی صدور اور نائب صدور نے، جو ایتھوپیا میں بھارتی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس یا رجسٹرارس کے عہدوں کے برابر ہیں، ICCR اور دیگر حکومت کی اسپانسر والی اسکالرشپ اسکیموں کے تحت بھارت میں تعلیم حاصل کی ہے۔ بھارتی ہوں یا ایتھوپیا کے شہری، دونوں وزیراعظم  نریندر مودی کے دورے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Byte-Anil Kumar Rai Ambassader in Ethiopia