July 14, 2025 2:43 PM

printer

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے تحت تیسرے ٹیسٹ میچ کے آج آخری دن بھارت کو جیت کیلئے 135 رن درکار ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے تحت لارڈس میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آج آخری دن بھارت کو انگلینڈ پر جیت حاصل کرنے کیلئے 135 رن درکار ہیں۔ بھارت کو جیت کیلئے 193 رن کا نشانہ ملا تھا اور کَل کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے چار وکٹ پر 58 رن بنالئے تھے۔ کل چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے آخری گیند پر انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے آکاش دیپ کو آؤٹ کردیاتھا۔ بھارت کیلئے پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے کے ایل راہل ابھی 33 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل میزبان انگلینڈ کی ٹیم 192 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کیلئے واشنگٹن سندر نے چار وکٹ، جب محمد سراج اور جسپریت بمبرا دونوں نے دو-دو وکٹ حاصل کئے تھے۔ پانچ میچوں کی اینڈرسن-تیندولکر ٹیسٹ سیریز اس وقت ایک-ایک سے برابری پر ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔