وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto نے آج نئی دلّی میں وسیع تر دو طرفہ بات چیت کی، جو محدود طریقہئ کار کے ساتھ ساتھ وفود سطح کی بات چیت تھی۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے سکریٹری مشرق جے دیپ مجمدار نے کہا کہ دونوں لیڈران نے جامع کلیدی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت باہمی تعلقات کے وسیع تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ تبادلہئ خیال میں دفاع و سکیورٹی، تجارت و سرمایہ کاری، کنیکٹیوٹی، ڈیجیٹل معیشت، سیاحت، صحت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں اشتراک کا احاطہ کیا گیا۔ جناب مجمدار نے کہا کہ صدر Subianto، سوشل سکیورٹی اور بھارت کے سماجی ترقیاتی پروگراموں میں خاص طور سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پانچ دو طرفہ معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا، جن میں صحت کے شعبے میں اشتراک، بحری سلامتی اور سکیورٹی، روایتی ادویات، ڈیجیٹل ترقی اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔ کل، انڈونیشیا کے صدر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
Site Admin | January 25, 2025 9:20 PM
بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، صحت میں تعاون اور سمندری سرحدوں کے تحفظ اور سلامتی سمیت پانچ باہمی معاہدے طے پائے ہیں
