December 7, 2025 9:51 AM | India US LET JeM

printer

بھارت اور امریکہ نے دہشت گرد گروپوں اور اُن کی مالی اعانت کرنے والوں کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت اور امریکہ نے سرحد پار کی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ، Quad اور اِس ماہ کی تین تاریخ کو Financial ایکشن ٹاکس فورس کے دو اہم اجلاسوں سمیت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ 21 ویں بھارت۔ امریکہ جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انسدادِ دہشت گردی اور ساتویں وفود سطح کے مذاکرات تھے۔ دونوں ممالک نے حال ہی میں بھارت میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور اِس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے قصورواروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔ دونوں فریقوں نے ISIS، القاعدہ، لشکر طیبہ اور جیش محمد سے منسلک گروپوں کے خلاف اقوام متحدہ کی مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں، انھیں مالی مدد فراہم کرنے والوں اور اُن کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔x