بھارت اور افغانستان نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں اشتراک کو مستحکم کرنے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ٹیکسٹائلز کی وزارت نے بتایا ہے کہ افغانستان کے اقتصادی تعلقات محکمے کے ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ اعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے نئی دلّی میں ٹیکسٹائلز وزارت کے تجارتی صلاح کار Bipin Menon سے ملاقات کی۔
اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے مختلف طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ اِن میں افغانستان کے کپاس کے کسانوں کیلئے تکنیکی مدد اور تربیت، مال بھیجنے اور ویزا میں سہولت نیز دونوں ملکوں کے صنعتی اداروں کے درمیان قریبی رابطے شامل ہیں۔ افغانستان نے کپاس کی پیداوار والے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک کے طور پر بھارت کے تجربے اور مہارت کو بروئے کار لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔×