November 25, 2025 9:40 PM

printer

بھارت اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت وکنکٹی ویٹی میں اضافے کیلئے کابل کو دلّی اور امرتسر سے مربوط کرنے کیلئے مالبرداری کے فضائی کاریڈور کا اعلان کیا ہے

بھارت اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت اور کنیکٹیوٹی میں اضافے کیلئے کابل کو دلّی اور امرتسر سے جوڑنے والی مال برداری کی فضائی راہداری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس پہل کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان ضروری اشیاء کی حمل و نقل میں آسانی پیدا کرنا اور معاشی تعلقات کو تقویت دینا ہے۔ یہ فیصلہ، افغانستان کے صنعت اور کامرس کے وزیر الحاج نور الدین عزیزی کے ایک ہفتہ طویل بھارت دورے کے آج ہوئے اختتام پر لیا گیا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دورے کے دوران وزیر عزیزی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے دو طرفہ تعلقات، کنیکٹیوٹی اور عوام سے عوام تبادلوں پر بات چیت کی۔ وزیر عزیزی نے کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت بھی کی۔ اس دوران دونوں نے تجارت میں آسانی، بازار تک رسائی، کنیکٹیوٹی اور صلاحیت سازی سمیت وسیع تر معاملوں پر تبادلۂ خیال کیا۔