ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 3:06 PM

printer

بھارت اور افغانستان نے امن کی خاطر دہشت گردی سے لڑنے پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلی میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی۔ بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے میں بھارت اور افغانستان کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نئی دلی میں افغانستان کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ میٹنگ کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکرنے کہا کہ دونوں ملکوں کا، ترقی اور خوشحالی کے تئیں ایک مشترکہ عزم ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ افغانستان کی ترقی اور فروغ میں بھارت کی گہری دلچسپی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور آزادی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون سے، افغانستان کی قومی ترقی اور علاقائی استحکام میں تعاون ملتا ہے۔
وزارت خارجہ نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کو بھارت کے سفارتخانے کا درجہ دیے جانے کا بھی اعلان کیا۔
افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ اُن کا ملک، کسی طاقت کو ایسا نہیں کرنے دے گا کہ وہ کسی دیگر ملک کو دھمکی دے یا افغانستان کا کوئی علاقہ اِس مقصد سے استعمال کرے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کے خلاف کبھی کوئی بیان نہیں دیا اور اُس نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات کی قدر کی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان، باہمی احترام، تجارت اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔