وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیلی فون پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کی اور بھارت-اسرائیل کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے مشترکہ جمہوری اقدار، باہمی اعتماد اور آئندہ کے نظریے پر مبنی بھارت-اسرائیل کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی مشترکہ ترجیحات کی نشان دہی کی۔
انھوں نے ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کو اختیار کئے جانے کی بات دوہرائی اور اِس لعنت سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی اور دونوں ملکوں کے عوام کیلئے امن وخوشحالی کی دعا کی۔