ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 9:43 AM | GOYAL - ISRAEL FTA

printer

بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارت کے سمجھوتے کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی خاطر دائرہئ کار کی شرائط پر دستخط کئے ہیں۔

بھارت اور اسرائیل نے، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے FTA کے دائرہ کار کی شرائط پر تل ابیب میں دستخط کیے ہیں۔ اِن پر کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیل کی معیشت اور صنعت کے وزیر Nir Barkat نے دستخط کیے۔ اِس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک جامع FTA کیلئے ملکر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے بھارت کے ساتھ یہ کہتے ہوئے اس میں شامل ہونے کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔