وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ارجنٹینا کے صدر Havier Milei کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ یہ دورہ پچھلے 57 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔
دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ میٹنگ کی، جس کے بعد وفود کی سطح کی بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام تر پہلو زیرِ غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور کاروبار، ٹیکنالوجی، دفاع، خلا، صحت اور دوا سازی سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مزید وسعت دینے سے اتفاق کیا۔
دونوں ممالک کیلئے ممکنہ مواقع پر غور و خوض کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت-MERCOSUR ترجیحی تجارتی معاہدے کو بڑھانے کیلئے ارجنٹینا کی حمایت کی درخواست کی۔ کم قیمت کی معیاری دواؤں میں اپنی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بھارت نے، بھارتی دوا ساز کمپنیوں کیلئے داخلے کی شرائط میں نرمی کا مطالبہ کیا۔
ارجنٹینا نے تصدیق کی کہ وہ بھارت سے امریکی FDA یا یوروپی EMA منظوری والی دواؤں کی درآمد کی اجازت دے گا۔ میٹنگ کے دوران توانائی اور اہم معدنیات میں باہمی تعاون پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
میٹنگ میں خلا کے شعبے میں تعاون، ڈرونز کے مختلف طرح کے استعمال اور کھیلوں کے بندوبست پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر Milei نے بھارت کے UPI ادائیگی نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ارجنٹینا کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے صدر Milei کو بھارت کا دورہ کرنے کیلئے بھی مدعو کیا۔x