بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی کرکٹ سیریز کا پہلا T-20 میچ آج Canberra کے Oval میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ T-20 سیریز دونوں ملکوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سوریہ کمار یادو اور اُن کی ٹیم کے کھلاڑی جیت کے ساتھ اپنی سیریز کا آغاز کریں گے اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا سے اپنی ایک کے مقابلے دو سے ہوئی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔ جسپریت بُمراہ کی واپسی کے بعد بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوگی، جنہیں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔×