ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:28 PM

printer

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ کَل سے شروع ہوگا

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کرکٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کَل صبح برسبین کے Gabba میں شروع ہوگا۔ سیریز میں ایک ایک میچ جیت کر دونوں ٹیمیں برابری پر ہیں۔ Adelaide Oval میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کو آسٹریلیا نے 10 وکٹ سے جیتا تھا جبکہ Perth کے Optus اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے 295 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم 2021 میں Gabba میں کھیلے گئے بھارت کے پچھلے مقابلے کی یادیں دوبارہ تازہ کرنے کی کوشش کرے گا جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو فائنل میں 3 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ Gabba ٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ مقابلہ 5 میچوں کی سیریز کا رُخ طے کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں