October 31, 2025 9:38 AM | India-Australia

printer

بھارت اور آسٹریلیا نے دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے اشتراک بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔

بھارت اور آسٹریلیا نے ابھرتے ہوئے گھریلو، علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے منظرنامے پر تبادلہئ خیال کیا اور انسدادِ دہشت گردی، قوانین کے نفاذ، عدلیہ کے تعاون اور بحری سکیورٹی کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر باہمی تعاون کے سلسلے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ انسدادِ دہشت گردی پر بھارت۔آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی دو روزہ میٹنگ کینبرا میں شروع ہوئی۔ دونوں فریقوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ آسٹریلیا نے بھارت کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے معلومات کے بروقت تبادلے اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے دہشت گردی کو فروغ دینے والی قدامت پرستی اور پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طور طریقوں پر بھی گفتگو کی۔

اس میٹنگ کی صدارت وزارتِ خارجہ میں انسدادِ  دہشت گردی امور کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ونود Bahade اور آسٹریلیا کی سفیر برائے انسدادِ دہشت گردی Gemma Huggins نے مشترکہ طور پر کی۔×