ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 2:44 PM

printer

بھارت-امریکہ نے کوالالمپور میں 10 سالہ اہم دفاعی فریم ورک پر دستخط کردیئے ہیں

بھارت اور امریکہ نے دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق اگلے 10 سال کیلئے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ملیشیا کے کوالالمپور میں امریکہ کے جنگی امور سے متعلق سکریٹری Pete Hegseth کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے ایک دفاعی فریم ورک پر دستخط کئے ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ دونوں ملکوں کے مابین پہلے ہی ایک مضبوط دفاعی شراکت داری ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ شراکت داری ایک آزاد، کھلے اور قوانین پر مبنی بھارت-بحرالکاہل خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دفاعی فریم ورک بھارت اور امریکہ کے دفاعی تعلقات کے تمام پہلوؤں کیلئے پالیسی پر مبنی سِمت فراہم کرے گا۔

جناب سنگھ نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک حکمرانی کا اشارہ ہے اور اس سے شراکت داری کی ایک نئی دہائی کا آغاز ہوگا۔