ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت آج، ممبئی میں WAVES 2025 میں عالمی میڈیا مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس میں 60 سے زیادہ ملک شرکت کریں گے۔

آج ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں WAVES سمٹ کے حصے کے طور پر پہلی مرتبہ ہونے والے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ یہ تقریب عالمی میڈیا اور تفریح سے متعلق منظر نامے میں ملک کے رابطوں کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس چار روزہ سمٹ کا کَل وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا تھا۔

گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا اہتمام وزارت خارجہ کے اشتراک سے اطلاعات ونشریات کی وزارت کرتی ہے۔ اس تقریب میں 60 سے زیادہ ملکوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے، جن میں ایشیاء، یوروپ، افریقہ اور امریکہ کے مندوبین شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں