بھارت ، افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی UNGA کی قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا اور کہا کہ نئے اور مقررہ اہداف کے بغیر’معمول کے مطابق‘ نقطہ نظر سے افغان عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کے تصور کردہ نتائج کے برآمد ہونے کا امکان نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پرواتھنی ہریش نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد پر ووٹ سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ویتنام اور چین نے برازیل میں برکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویتنام کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکہ کو ویتنام کی تمام برآمدات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ تیسرے ممالک سے ویتنام کے ذریعے ٹرانس شپمنٹس پر 40 فیصد محصول عائد کیا جائے گا۔ ایک بیان میں ویتنام کی حکومت نے کہا کہ وزیر اعظم Pham Minh Chinh نے ریو ڈی جنیرو میں چین کے وزیر اعظم Li Qiang سے ملاقات کی اور دیگر اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
Site Admin | July 8, 2025 3:09 PM
بھارت ، افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی UNGA کی قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا