November 7, 2025 2:41 PM

printer

بھارتی ہاکی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر آج اسپورٹس منسٹر الیون اور ہاکی انڈیا الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا

بھارتی ہاکی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر آج اسپورٹس منسٹر الیون اور ہاکی انڈیا الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔ اِس میچ میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر من سُکھ مانڈویا، پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھی حصہ لیا۔

اِس موقع پر میچ دیکھنے کیلئے بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق سرکردہ کھلاڑی بھی موجود تھے۔ اسپورٹس منسٹر الیون نے تین-ایک سے اِس میچ میں کامیابی حاصل کی۔

سات نومبر 1925 کو انڈین ہاکی فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا تھا، جسے بعد میں 2009 میں ہاکی انڈیا کردیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔