ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 9:50 AM | Hockey 100 Years

printer

بھارتی ہاکی آج ملک بھر میں خصوصی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ اپنے 100 سال کے شاندار سفر کا جشن منائے گی۔

بھارتی ہاکی کے شاندار 100 سال کا جشن منانے کے لیے آج ملک گیر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر 550 اضلاع میں ایک ہزار 400 سے زیادہ میچ کھیلے جائیں گے۔ اصل تقریب نئی دلّی کی میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہی ہے۔ Union Minister’s XI اور Hockey India’s Mixed XI مرد و خواتین ٹیموں کے درمیان 30 منٹ کا ایک ایگزیبیشن میچ کھیلا جائے گا، جس میں مرد و خواتین کی قومی ٹیموں کے سرکردہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس کے بعد ہاکی کے اُن سرکردہ کھلاڑیوں کی عزّت افزائی کی جائے گی، جنہوں نے اس کھیل کے لیے گراں قدر تعاون کیا۔

بھارت ہاکی سے متعلق دنیا کے سب سے کامیاب ملک کا درجہ رکھتا ہے اور اُس نے سونے کے 8 اولمپک تمغے جیتے ہیں۔×