بھارتی ہائی کمشنر سنتوش جھا اور سری لنکا کے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر ڈاکٹر Madhura Senevirathna نے آج کولمبو یونیورسٹی میں مشترکہ طور پر ایک ہفتہ طویل بھارت-سری لنکا سنسکرت مہوتسو کا افتتاح کیا۔ یہ فیسٹیول بصیرت، ہم آہنگی اور علم کی ابدی زبان کے طور پر سنسکرت کا جشن منانا ہے۔ سوامی وویکانند ثقافتی مرکز، سری لنکا کی وزارتِ تعلیم، سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی اور بھارت-سری لنکا فائونڈیشن نے مل کر اس مہوتسو کا اہتمام کیا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے اسکالرز، بودھ بھکشوئوں اور طلبا کو ایک ساتھ لانا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سنتوش جھا نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ثقافتی رابطوں کو مستحکم کرنے میں سنسکرت کی بے مثال خدمات کو اجاگر کیا۔ سری لنکا کے وزیر ڈاکٹر Senevirathna نے جدید تعلیم کے دائرے میں کلاسیکی علم کے تحفظ کیلئے جاری تال میل کی ستائش کی۔اِس مہوتسو میں ورکشاپ، لیکچر اور پرفارمنس ہوں گے جو ایک مشترکہ تہذیب کی وراثت کے طور پر سنسکرت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
Site Admin | November 10, 2025 9:47 PM
بھارتی ہائی کمشنر سنتوش جھا اور سری لنکا کے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر ڈاکٹر Madhura Senevirathna نے آج کولمبو یونیورسٹی میں مشترکہ طور پر ایک ہفتہ طویل بھارت-سری لنکا سنسکرت مہوتسو کا افتتاح کیا