ٹینس میں، بھارتی کھلاڑی Yuki Bhambri اور اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار Alexei Popyrin دبئی چمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ غیردرجہ بندی والی اس بھارتی-آسٹریلیائی جوڑی نے کل سیمی فائنل میں برطانیہ کے Jamie Murray اور آسٹریلیا کے John Peers کی جوڑی کو چھ-دو، چار-چھ، دس-سات سے شکست دی۔ Bhambri کا یہ پہلا ATP-500 فائنل ہے۔ اس جیت نے بھامبری کو ATP ڈبلزدرجہ بندی میں اُن کے کیریئر کے اب تک کے سب سے بلند مقام، 41 ویں درجے تک پہنچادیا ہے۔ آج شام فائنل میں Bhambri اور Popyrin کا مقابلہ برطانیہ کے Henry Patten اور فن لینڈ کے Harri Heliovaara کی جوڑی سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔×
Site Admin | March 1, 2025 2:58 PM
بھارتی کھلاڑی یوکی بھامری اور اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار ایلیکسی پوپیرن دوبئی چمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔