بھارتی ساحلی محافظ دستے ICG کے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کردہ آلودگی پر قابو پانے والے پہلے بحری جہاز سمُدر پرتاپ کو آج گوا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بیڑے میں شامل کیا۔ یہ جہاز سمندری آلودگی پر قابو پانے کے ضابطوں کے نفاذ، سمندری قوانین کے نفاذ، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں اور بھارت کے خصوصی اقتصادی زون کے تحفظ کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے گا۔
سمُدر پرتاپ کی شمولیت کے ساتھ بھارتی ساحلی محافظ دستہ اپنی آپریشنل تیاری کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
سمُدر پرتاپ کو شامل کئے جانے کے موقع پر وزیر دفاع نے اس جہاز کو ملک کے مشترکہ عزم اور بحری اعتماد کی مثال کی قرار دیا۔