October 16, 2025 9:50 PM

printer

بھارتی کرکٹ کھلاڑی ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا کو ستمبر کیلئے ICC پلیئرس آف دی Month قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کھلاڑی ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا کو ستمبر مہینے کیلئے ICC Players of the Month قرار دیا گیا ہے۔مردوں کے زمرے میں ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ کے 7 میچوں میں 44 اعشاریہ 85 کی اوسط اور 200 کے اسٹرائک ریٹ سے 314 رن بنائے۔ ان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور 931 پوائنٹ کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بلند ترین درجہ بندی پر پہنچ گئے۔خواتین کرکٹ میں اسمرتی مندھانا نے چار ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف 308 رن اسکور کئے، جس میں 50 گیندوں میں تیز ترین سنچری بھی شامل ہے۔ یک روزہ عالمی کپ میں انہوں نے 77 کے اوسط اور 135 اعشاریہ 68 کے اسٹرائک ریٹ سے یہ کارنامہ انجام دیا۔