ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 4, 2025 9:38 PM

printer

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈBCCI نے آسٹریلیا سیریز کیلئے ایک روزہ میچوں کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ شبھمن گِل، روہت شرما کی جگہ ODI ٹیم کے کپتان ہوں گے

آسٹریلیا میں آئندہ تین میچوں کی ODI سیریز کیلئے شبھمن گِل کو بھارتی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ روہت شرما کی جگہ اب یہ ذمے داری سنبھالیں گے۔ بطور ODI ٹیم کے کپتان شبھمن گِل کی یہ پہلی سیریز ہوگی۔ اِس سے پہلے وہ ٹیسٹ اور ٹی-ٹوینٹی میچوں میں کپتان کا رول ادا کرچکے ہیں۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے اِس ODI سیریز کے بعد پانچ ٹی-ٹوینٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اگرچہ روہت شرما کپتان نہیں ہیں لیکن وہ ODI ٹیم کا حصہ ہیں اور سرکردہ بلے باز وراٹ کوہلی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔Shreyas Iyer کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔