بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ICC خواتین کرکٹ عالمی کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں، معاون عملہ اور سلیکشن کمیٹی کیلئے 51 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں BCCI نے کہا ہے کہ معاون عملے کے ساتھ ساتھ ہر متعلقہ شخص نے اِس ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کی امنگوں اور آرزوؤں کو پورا کیا۔ اِس تاریخی جیت پر BCCI کے صدر Mithun Manhas نے کہا کہ ٹیم کی صلاحیت، باہمی تال میل اور استقامت نے ہماری قوم کی امیدوں کو پورا کرتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔×
Site Admin | November 4, 2025 9:29 AM
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ICC خواتین کرکٹ عالمی کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کیلئے 51 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے