آئی سی سی ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے آج اعلان کیا کہ سوریہ کمار یادو ٹیم کے کپتان ہوں گے، جبکہ شُبھ مَن گِل کو Fitness اور اُن کی Form کے تعلق سے تشویش کے تناظر میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ ابھی تک ٹی-ٹوینٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے۔ اِس طرح اب Axar پٹیل پھر سے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، جبکہ دوسرے وکٹ کیپر اور بلے باز کے طور پر اِیشان کِشن ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ICC ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ اگلے سال 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور یہ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔
Site Admin | December 20, 2025 9:37 PM
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے اگلے سال فروری میں شروع ہونے والے ICC ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سوریہ کمار یادو کی زیرِ کمان بھارتی ٹیم کا ا علان کر دیا ہے