June 21, 2025 9:40 PM

printer

بھارتی پہلونوں نے ویتنام میں 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ایشیائی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

ویتنام کے شہر Vung Tau میں 23 سال سے کم عمر کی چمپئن شپ کے آخری دن آج بھارت کے نوجوان کُشتی بازوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور مردوں کے فری اسٹائل میں6 تمغے حاصل کیے۔ پانچ پہلوانوں، نِکھل، سُجیت، جئے دیپ، چندر موہن اور سچن نے سونے کے تمغے جیتے۔ بھارت نے اِس برّ اعظمی مقابلے میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے مردوں کے فری اسٹائل میں ٹیموں کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل کیا اور ساتھ ہی خواتین کی فری اسٹائل ٹیم کا خطاب بھی جیتا۔23 سال سے کم عمر کی اِسی چمپئن شپ میں بھارتی خواتین کُشتی بازوں نے سونے کے چار اور چاندی کے پانچ تمغوں کے ساتھ تمام دس زمروں میں سے ہر ایک زمرے میں ایک تمغہ جیت کر ٹیم کا خطاب حاصل کیا ہے۔ 50 کلو گرام کے زمرے میں پریانشی پرجاپت، 55 کلو گرام کے زمرے میں رِینا، 68 کلو گرام کے زمرے میں سِرشٹی اور 76 کلو گرام کے زمرے میں پریا نے سونے کے تمغے حاصل کیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔